Advertisement

دانش اسکول کے بچے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، وزیراعظم

دانش اسکول کے بچے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش اسکول کے بچے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول سائٹ کے معائنہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکول بنانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اسکول کا جال پنجاب میں بچھایا گیا، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی دانش گاہیں بنانے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دانش اسکول کے بچے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، نوازشریف کی لیڈر شپ میں دانش اسکول منصوبے کا آغاز کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ تنقید ہوئی دانش اسکول میں غریب کے بچے تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گے، کیا غریب کا حق نہیں کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکے، غریب کو بھی وہی سہولتیں میسر ہوں جو کہ ہر پاکستانی کا حل ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ تھی وہ سوچ جسے نواز شریف آگے لیکر گئے، دانش اسکول بچوں کے لیے تعلیم کا سہارا بنا، دانش اسکول نے ہزاروں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا، اسی دانش اسکول کے چشم وچراغ شاندار ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version