Advertisement

پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ

پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے خلاف پرتشدد واقعات کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہوگئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم وزیر خارجہ کے ہمراہ، وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغیزستان روانہ ہوگئے۔

دونوں وزراء علی الصبح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوئے، دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلباء کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کل پورا دن صورتحال کا جائزہ لیتے رہے اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطے میں رہے، صورتحال تسلی بخش ہونے کے باوجود پاکستانی طلباء کو ضروری تعاون اور سہولت کی فراہمی کے لیے یہ وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کرغزستان میں جمعے کی رات غیر ملکی طلبہ پر مشتعل ہجوم کے تشدد کے بعد پاکستانی سفیر حسن ضغیم نے بتایا کہ پاکستانی برادری کو ہرممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

Advertisement

طلبہ پر پرتشدد واقعات میں پانچ پاکستانی طلبہ کے زخمی ہونے پر دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور میلس مولدالیف کو ہفتے کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فضائیہ کی بنیادرکھنےمیں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار
آغا سراج درانی کی نشست پر ضمنی انتخاب، پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی
سربراہ پاک فضائیہ کی رومانیہ میں اعلیٰ سطحی دفاعی ملاقاتیں، دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ پر اتفاق
وزیرِاعظم کا ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان
محکمہ موسمیات کا جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر موجود دباؤ کے متعلق دوسرا الرٹ جاری
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کے پی ضمنی الیکشن کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version