Advertisement

پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دوطرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز بھی مقررین میں شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈوالکر بھی موجود تھے۔

کانفرنس میں سفارت کاروں، دفاعی حکام ،دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے سلسلے میں برطانیہ کا 30 رکنی وفد بھی پاکستان میں موجود ہے، برطانوی وفد 29 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کا دورہ کر رہا ہے،  برطانوی وفد کی قیادت سٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں۔

Advertisement

کانفرنس کے دوران دونوں جانب سے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستان اور برطانیہ علاقائی و عالمی امور پر قومی سلامتی علاقائی امن اور استحکام کے تناظر میں بات چیت کریں گے، رواں برس بات چیت کا محور دو طرفہ اور علاقائی امور رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے دفاعی حکام بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز کی ملاقات ہوئی۔

آرمی چیف اور برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کا باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

آرمی چیف اور برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پاک برطانیہ عسکری تعلقات کے فروغ کے لیے خدمات پر جنرل سر پیٹرک سینڈرز سے اظہار تشکر کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے  بطور چیف آف جنرل اسٹاف نامزدگی پر جنرل رولینڈ واکر کو مبارکباد دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Next Article
Exit mobile version