Advertisement

گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کو معطل کرنے کا حکم

  • فہد
  • شيئر

گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کو معطل کرنے کا حکم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اور سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے منیجنگ ڈائریکٹر، جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم کی طلب و رسد اور وفاقی حکومت کی خریداری کے پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے غفلت برتنے پر ایم ڈی پاسکو اور جی ایم پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے استفسار کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لئے  موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نا کروائی گئی؟

اجلاس میں وزیراعظم نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر مذکورہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت دے دی۔

وزیراعظم نے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، حکومت ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے اس سلسلے میں موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

شہباز شریف نے ہدایت دی کہ کسان کے معاشی تحفظ کے لیے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے، پاسکو چار لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کرے۔

وزیراعظم نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پاسکو مراکز اور افسران کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version