Advertisement

کسان کیلئے 400 ملین کا پیکج لے کر آرہے ہیں، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی چوتھی حکومت ہے اس میں ترقی کا سفر جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت میں ہمیشہ ملک بھی تبدیل ہوا، پنجاب بھی تبدیل ہوا، ہماری حکومت آئی تھی پیاز300 روپے کی تھی، آج پیاز دوبارہ 100 روپے پر آگئی ہے، کوئی نہ کوئی بہانہ کرکے نواز شریف کی حکومت ختم کردی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کرنے کا عزم رکھتی ہوں، چاہتی ہوں آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر ہی حل کردیے جائیں۔

مریم نواز نے کہاکہ کسان کارڈ جلد مہیا کیاجائے گا، کسان بھائیوں کو یقین دلاتی ہوں پنجاب کی تاریخ میں ایسا پیکج نہیں آیا، کسان بھائیوں کو مشینری بھی آسان قرضوں پر فراہم کریں گے،  صبح7  بجے سےرات 12 بجے تک آپ کے بچوں کے لیے تعلیم کے منصوبے بنا رہے ہیں، غریب کا بچہ بھی وہی تعلیم حاصل کرے جو امیر کا بچہ حاصل کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم خریداری میں جو کرپشن ہوتی تھی اسکا راستہ روکا، کوئی گندم کا بحران نہیں ہے،  پنجاب کے  13 کروڑعوام کے ساتھ کھڑے ہیں،  4 ماہ میں کسان کے لیے 400 ملین کا پیکج لے کر آرہے ہیں۔

Advertisement

مریم نواز نے کہاکہ روٹی سستی ہوئی ہے، 20،22 روپے سے 12،13،14 روپے پر آگئی ہے، مہنگائی کو کم کرنے کا وعدہ نواز شریف کا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب میں کوئی ایسااسپتال نہیں ہوگا جہاں سہولیات کافقدان ہو، جہاں صحت کی سہولیات کا فقدان ہوگا اسے پورا کریں گے، آپکے دہلیز پر اسپتال خود چل کر آئے گا، پھول نگر میں نئے اسپتالوں کا افتتاح کرنے آئی ہوں،  پھول نگر والوں آپ نے کبھی فیلڈ اسپتال دیکھاہے؟ پنجاب کے تمام اسپتالوں کو تبدیل کر کے رکھ دیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version