Advertisement

ملک میں ٹیکس چوری کو لوگوں نے کرپشن سمجھنا ہی چھوڑ دیا، خواجہ آصف

کرپشن دیمک کی طرح ہماری معیشت کو چاٹ رہی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس چوری کو لوگوں نے کرپشن سمجھنا ہی چھوڑ دیا ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، غیر قانونی اور اسمگل سگریٹس کے حوالے سے اسمبلی فلور پر بولتا ہوں، اتنے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کے لئے آواز اٹھاتا ہوں، نسٹ کی جانب سے جو تحقیق کی گئی ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں ایپسوس کی رپورٹ کے حوالے سے بحیثیت کابینہ ممبر بات کی تھی، پاکستان میں 27 ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کی صلاحیت ہے، آدھا ٹیکس بھی اس میں جمع کرلیں تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ٹیکس چوری کو کوئی جرم نہیں سمجھتا ہے، اگر اس کو جرم سمجھا جائے تو حالات درست ہوسکتے ہیں، ٹیکس چوری کئی سالوں سے ایف بی آر کی مدد سے ہورہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سگریٹ کی دو کمپنیاں 170 ارب اور دیگر کمپنیاں صرف 2 ارب ٹیکس دیتے تھے، 2 ارب ٹیکس دینے والے اپنا برانڈ نام بھی ہر مہینے تبدیل کرلیتے ہیں، جو سب سے زیادہ ٹیکس دے رہے ہیں ان کا مارکیٹ شیئر کم ہورہا ہے، جو کرپشن اور چوری کررہے ہیں ان کا مارکیٹ شیئر بڑھ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version