Advertisement

گرومندر کے قریب کار پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا

گرومندر کے قریب کار پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا

گرومندر کے قریب کار پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا

 شہر قائد کے علاقے گرومندرکے قریب کار پر فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا۔

ایس پی جمشید علینہ راجپر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ گاڑی میں پانچ بھائی سوار تھے، فائرنگ کے اس واقعہ میں دو بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جبکہ ایک بھائی محفوظ ہے۔ جاٸے وقعہ سے گولیوں کے 17 خول ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ساجد اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت واجد اور زبیر کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے 17 خول تحویل میں لئے گئے ہیں جبکہ واقعہ میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا ہے۔ دو موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان نے دو اطراف سے فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد چلتی کار فٹ پاتھ پر چڑھتے ہوئے دکان کے پول سے ٹکراگئی۔  مقتولین لسبیلہ کے قریب کے رہائشی ہیں، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

،پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا۔ مقتولین اور زخمی ہونے والے بھائیوں پر قتل کا مقدمہ سامنے آگیا، یہ مقدمہ تھانہ

Advertisement

سولجر بازار میں گزشتہ سال 2023 دسمبر میں درج کیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ مقتول ساجد کے سالوں نے قتل کی دفعات کے تحت درج کروایا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ساجد اور نامزد بھائیوں پر اعجاز نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے مقتولین آج کیس کی پیروی کے لئے بھائیوں کے ہمراہ عدالت جا رہے تھے۔ مقتول ساجد کے سالے کے قتل کی واردات میں ملوث ہیں۔

واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version