Advertisement

وفاقی کابینہ نے نگراں دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس لےلیا

وفاقی کابینہ نے نگراں دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس لےلیا

وفاقی کابینہ نے نگراں دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت فوڈ سیکیورٹی کو نگراں دور میں گندم کی درآمد کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔

وفاقی کابینہ کا کہنا ہےکہ نگراں دور میں گندم کی درآمد کی وجوہات کا پتہ لگایاجائے۔

اس کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ نے صورتحال پرقابو پانے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے انکوائری کمیٹی آج وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی۔

Advertisement

انکوائری کمیٹی نے گندم درآمد پر دستاویزات اور متعلقہ ریکارڈ کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوران تحقیقات رمضان میں درآمد گندم میں کیڑے موجود ہونے اور 13 لاکھ میٹرک ٹن گندم خراب نکلنے کاانکشاف ہوا۔

ذرائع کے مطابق گندم درآمد کے ذمہ دار نگراں وزرا کو کمیٹی طلب کرنے کا فیصلہ نہ کرسکی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو گندم اسکینڈل پر آج نواز شریف نے بھی طلب کر رکھا ہے۔

ملک میں ضرورت کی گندم موجود ہونے کے باوجود درآمد کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔

دوسری جانب سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گندم در آمد اسکینڈل کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ گندم تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو جاؤں گا، معاملے میں نہ جھول ہے نہ کرائسس ہے اور نہ کرپشن ہے، گندم امپورٹ کے معاملے میں چائے کی پیالی میں طوفان مچایا ہوا ہے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Next Article
Exit mobile version