Advertisement

اگر ہم نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان  نے کہا ہےکہ اگر ہم نے یہ جلاؤ گھیراؤ کیا ہے تو ہمیں جیل بھیج دیں ، اگر یہ ثابت نہیں تو چھوڑ دیں ذلیل نہ کریں۔

 علیمہ خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کئی ماہ سے عدالت آ رہے ہیں ادھر جج ہی نہیں ، ہائیکورٹ سے کہتی ہوں کہ یہ تماشا بند کرا دیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ بے گناہ لوگوں کو جیلوں سے نکالا جائے، ہم اب جیلوں کے باہر بیٹھ جائیں گے، پولیس ہم پر ظلم کرنے کے لیے نہیں ہماری حفاظت کے لیے ہے۔

واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان پر جلاؤ گھیراؤ کے متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف لاہور کے تھانہ سرور روڈ سمیت دیگر پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version