Advertisement

وزارتِ نجکاری نے پی آئی اے کی نجکاری کو پیچیدہ قرار دیدیا

وزارتِ نجکاری نے پی آئی اے کی نجکاری کو پیچیدہ قرار دیدیا

اسلام آباد: وزارتِ نجکاری نے پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کو سب سے پیچیدہ قرار دے دیا۔

وزارت تجارت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہیں۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے 09 اگست 2023 کو پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دی، اگست 2023 میں پارلیمان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپوریشن لمیٹیڈ ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری دی، ترمیم کے ذریعے پی آئی اے کو نجکاری پروگرام میں شامل کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئیں تفصیلات میں بتایا گیا کہ نجکاری کمیشن نے نومبر 2023 میں نجکاری کے لئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کیا، پی آئی اے کی نجکاری کے لئے ای وائے کنسلٹنگ دوبئی کو فنانشل ایڈوائزر مقرر کیا گیا۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ نجکاری کمیشن بورڈ نے 8 اور 9 جنوری 2024 کو پی آئی اے کی اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دی، وفاقی کابینہ نے 6 فروری 2024 کو سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دی جبکہ پی آئی اے بورڈ اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے اسکیم کی منظوری مارچ 2024 میں دی۔

Advertisement

قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ 20 مارچ 2024 کو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا قیام عمل میں آیا، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں اسکیم آف ارینجمنٹ 28 مارچ 2024 فائل کیا گیا اور ایس ای سی پی نے سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری 3 مئی 2024 کو دی۔

وزارت تجارت نے اپنے تحریری جواب میں مزید بتایا کہ سرمایہ کار پی آئی اے کی خریداری کے لئے اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن 17 مئی تک جمع کرا سکتے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری کے لئے تاحال نجکاری کمیشن کے سامنے 12 سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version