Advertisement

آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان نئے بیل آوٹ پیکیج کیلئے آج چوتھے روز بھی مذاکرات ہوئے جس میں آئی ایم ایف نے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے پروگرامز کو مزید توسیع دینے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی کوریج میں اضافے اور شفافیت یقینی بنانے اور انتظامی استعداد کار میں بہتری لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جتنا ممکن ہو کیش ٹرانسفر پروگراموں کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔

حکام نے آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا کہ اس سال بی آئی ایس پی پر 472 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے اور صوبوں کو بھی سماجی تحفظ کا بوجھ اٹھانے کیلئے قائل کیا جائے گا۔

 آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ بی آئی ایس پی مستحقین کو مستقبل میں بجلی ٹیرف پر کیش ٹرانسفر پروگرام کے ذریعے تحفظ دینے کا پلان ہے جبکہ ستمبر 2024 تک دو کروڑ گھرانوں کو مکمل طور پر فعال متحرک رجسٹری میں شامل کرنے کا بھی ہدف ہے۔

Advertisement

حکام نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 93 لاکھ تک پہنچ گئی، اس سال کفالت پروگرام میں مزید تین لاکھ خاندانوں کو شامل کیا گیا، ہیلتھ کیش ٹرنسفر پروگرام میں 9 لاکھ خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا، ایجوکیشن کیش ٹرانسفر پروگرام میں 19 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ کی گئی جبکہ اگلے مالی سال سماجی تحفظ کے پروگرامز کیلئے مزید فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بی آئی ایس پی کی انتظامی استعداد کار میں بھی بہتری لائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version