Advertisement

وزیر اعظم کی سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل

  • فہد
  • شيئر

وزیر اعظم کی سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل

وزیر اعظم کی سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل

وزیر اعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے  8 رکنی خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے چیئرمین وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اوورسیز پا کستانی، وزیر تعلیم، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر صحت،  وزیر صنعت وپیداوار اور وزیر تجارت بھی خصوصی کابینہ کمیٹی ارکان میں شامل ہوں گے۔ جبکہ کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔

 یہ کمیٹی تمام حکومتی ایجنسیوں کے اوورسیز ایمپلائمنٹ اور ٹیکنل ٹریننگ کےایشوز سے متعلق سنٹرل فورم کا کردار ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی ٹیکنکل ٹر ینگ سے متعلق پالیسیوں کا جائزہ لے گی اور اسٹیک ہولڈرز کو در پیش مسائل کو حل کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں کیلئے مانیٹرنگ اور ایویلو ایشن فریم ورک کی منظوری دینے کے ساتھ ٹیکنکل ٹریننگ کے اداروں کے نصاب کیلئے رہنما اصو لوں کی منظوری بھی دے گی۔

ذرائع کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور ہنرمند ورکرز کے استحصال کے خاتمہ کے لیے پلان کی منظوری دے گی، اس کے علاوہ کمیٹی بین الا قوامی شراکت داروں سے رابطے کیلئے ایکشن پلان بھی تیار کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version