Advertisement

لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

صوبائی دارالحکومت لاہور کو رہائش کیلئے ماحول دوست بنانے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے ایونیوون کا دورہ کیا اور لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے لیے 87 کنال پر محیط سنٹرل پارک کا افتتاح کردیا اور اس دوران انہوں نے ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں پودا بھی لگایا۔

اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سنٹرل پارک پراجیکٹ اور انفورسمنٹ پارک سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے ایونیوون سوسائٹی میں ماحول کے تحفظ اورخوبصورتی کیلئے اختراعی اقدامات کیے گئے ہیں، ایل ڈی اے ایونیوون کے سنٹرل پارک کو پائلٹ ماڈل پارک بنایا گیا ہے۔

مریم نواز کو بریفنگ دی گئی کہ سنٹرل پارک میں جوگنگ ٹریڈ، واک ویز، کڈز پلے ایریا، اوپن جم اور بیڈمنٹن کورٹ قائم کیا گیا ہے، ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں کیفے ٹیریا، مسجد اور روز گارڈن بنایا گیا ہے۔

Advertisement

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ایل ڈی اے ایونیوون سنٹرل پارک کے علاوہ واک ویز، سولر سٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں، کھانے پینے کی اشیاء کیلئے مخصوص وینڈنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، ایل ڈی اے ایونیوون میں رین واٹر ہارویسٹنگ، سائیکلنگ اور ماڈل قبرستان بھی بنایا گیا ہے، ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکارڈ کو نئی یونیفار، آلات اور مشینری فراہم کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایل ڈی اے ریونیو ون کے وینڈگ پوائنٹس کا جائزہ بھی لیا جہاں صاف ستھری اور نئے ڈیزائن کی ریڑھیوں پر پھل و سبزیاں فروخت کے لئے موجود تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اچھا انتظام ہے مگر کسی دن اچانک آکر دوبارہ بھی چیک کروں گی۔

مریم نواز نے ایل ڈی اے اپ گریڈڈ انفورسمنٹ اسکواڈ کا بھی معائنہ کیا اور انفورسمنٹ سکواڈ کو نئے موٹر سائیکل کی چابیاں دیں۔

واضح رہے کہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم این اے افضل کھوکھر، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version