Advertisement

مریم نواز سے کورین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

مریم نواز سے کورین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جمہوریہ کوریا کے سفیر پارک کیجن کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز اور کورین سفیر کے درمیان باہمی اشتراک کار پر بھی اتفاق ہوا اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، الیکٹرانکس، آٹوموبیل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کوریا کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زراعت اور مائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا وسیع پوٹینشل موجود ہے، کوریا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیے، جنوبی کوریا کو پنجاب میں آٹوموبیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے معاونت کریں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ویون کاٹن اور کاٹن یارن  ٹیکسٹائل سیکٹر میں کوریا کو برآمدات کے مواقع موجود ہیں، جدید زراعت، پیداواری صلاحیت  بڑھانے میں کوریا سے تعاون کے فروغ  کی ضرورت ہے۔

Advertisement

ملاقات کے دوران کورین سفیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد، وزیراعظم کی انجنئیر امیر مقام کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
کرغستان میں کشیدہ صورتحال پر طلبہ کے خاندان پریشان
کرغزستان میں ہنگاموں کا معاملہ: پاکستان کے سفیرحسن ضیغم کا ویڈیو پیغام
Next Article
Exit mobile version