Advertisement

مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات؛ صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال

مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات؛ صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی ترقی کے لیے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نو منتخب گورنر پنجاب کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور  پنجاب کی بہتری، پائیدار ترقی اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مریم نواز اور گورنر پنجاب کے درمیان ملاقات میں اقتصادی ترقی، گورننس، تعلیم، صحت کی سہولیات، امن و امان اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس کے علاوہ ملاقات میں پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر آئینی عہدے کا احترام کرتے ہیں، صوبے میں قانون کی حکمرانی ہوگی، گورنر ایک آئینی عہدہ ہے جو صوبوں اور وفاق کے درمیان ایک رابطے کا ذریعہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید موثربنایا جارہا ہے، پنجاب میں تعلیم، صحت، روڈ انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعدد پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے، محروم طبقات کی زندگی میں آسانی کیلئے خصوصی سوشل پروٹیکشن پروگرام شروع کیے ہیں۔

دوسری جانب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، صوبے میں آئین اور قانون کی عمل داری یقینی بنانے کیلئے حکومت کو گورنر ہاؤس سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version