Advertisement

محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ؛ یادگار شہداء پر حاضری

محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ؛ یادگار شہداء پر حاضری

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور  بلوچستان کا دورہ کیا ہے۔

فرنٹیئر کور نارتھ کے آئی جی  میجر جنرل امیر اجمل چوہدری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا اور فرنٹیئر کور نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، اس دوران انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے میوزیم کا دورہ کیا اور تاریخی نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے فرنٹیئر کور نارتھ کے جدید آلات کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت فرنٹیئر کور نارتھ  کے ہیڈ کوآرٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کی خدمات کو سراہا۔

Advertisement

اجلاس کے دوران محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  فرنٹیئر کور کی قیام امن کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں، فرنٹیئر کور نارتھ نے بلوچستان میں امن کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، فرنٹیئر کور نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے محب وطن پاکستانی ہیں، بلوچستان کی پائیدار ترقی کا تعلق پائیدار امن سے جڑا ہوا ہے۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فرنٹیئر کور نارتھ کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

بعدازاں اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version