Advertisement

محکمہ موسمیات نے مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک میں رواں سال مون سون کی بارشیں زیادہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے مہینے میں بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہونے کے امکانات ہیں، ملک بھر میں ہلکی جبکہ شمالی پنجاب میں بارشوں کا درمیانی سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے پوٹھوہار علاقوں میں کسانوں کو گندم کےلئے حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے، طوفان اور ژالہ باری سے پوٹھوہار کے علاقے میں فصلوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافہ بھی ہوگا جبکہ ملک کے جنوبی حصوں میں فضا ہیٹ ویو کا باعث بن سکتی ہے، میدانی علاقے خاص طور پر ہیٹ ویو کی زد میں آنے کے امکانات ہیں، تاہم بڑے شہروں میں خاص طور پر ہیٹ ویو کے اثرات زیادہ ہوں گے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے موسمی صورتحال پر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب بھر میں انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے، اداروں کے درمیان مضبوط کمیونیکیشن کو ہر صورت ممکن بنایا جائے، شہریوں کو بھی موسمی تبدیلیوں اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملتان، حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب آج ہو گا
حکومت آنی جانی ہے بس ملک ترقی کرے، قمر زمان کائرہ
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
Next Article
Exit mobile version