Advertisement

بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام آیا، وزیر خزانہ

بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام آیا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام آیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے پاک سعودی بزنس سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مسائل کے حل کے لیے حکومتی حکمت عملی بالکل واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری اور اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ جون جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا، طویل مدتی ہے حل کی جانب بڑھنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر نے ملک کو آگے لے کے جانا ہے، نجی شعبے کے افراد کو اگلی نشستوں پر بیٹھا ہونا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ مثبت رد عمل ظاہر کر رہی ہے، پاکستان میں مثبت معاشی اشارئیے دکھائی دے رہے ہیں، پاکستان کا رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب ڈالر سے کم رہے۔

Advertisement

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ائی ایم ایف کے ساتھ اگلے پروگرام کے خد و خال طے کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز ہوگا، معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، معاشی اصلاحات ہماری پہلی ترجیح ہے، توانائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مربوط اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں ںے مزید کہا کہ زرمبادلہ ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہاہے، پچھلے 10 ماہ میں پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا ہوا ہے، بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Next Article
Exit mobile version