Advertisement

خیبرپختونخوا کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

خیبرپختونخوا کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

خیبرپختونخوا کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

پشاور: خیبرپختونخوا کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے بجٹ کا کل حجم 1700 ارب روپے سے زائد کا رکھاگیا ہے جبکہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 300 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے جبکہ تین سالوں سے خالی آسامیوں کو پرکرنے کے بجائے انہیں ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

بجٹ میں صحت کارڈ کیلئے 28 ارب روپے سے زائد کا فنڈ مختص کیاگیا ہے جبکہ بی آرٹی کیلئے ڈھائی ارب روپے تک سبسڈی فنڈز بھی مختص کیے گئے ہیں۔ اس بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی بجائے موجودہ  ٹیکسوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت معدنیات کیلئے کمپنی بنائے گی جبکہ  معدنیات کی 30 فیصد آمدنی صوبےکوملےگی۔

Advertisement

اس بجٹ میں تمباکو خریدنے والی کمپنیوں پرایکسائزڈیوٹی لگانے کی بھی تجویز زیر غور ہے اسی طرح بی آرٹی کرایوں میں فی اسٹاپ 5 سے 10 روپے اضافہ کی تجویزدی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں صوبے میں اراضی کے انتقالات پر مختلف ٹیکسز 6 فیصد سے کم کر کے تین فیصد پرلانے کی تجویز ہے، جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت بجٹ 100 ارب روپے تک سر پلیس ہو گا۔

اس بجٹ میں نوجوانوں کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کے لیے  10 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جس میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔

ذرائع کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈ میں نئے منصوبوں کی بجائے 90 فیصد فنڈ جاری منصوبوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے اس طرح  ڈھائی سال بعد مقامی حکومت کو ترقیاتی فنڈ کا 20 فیصد مختص کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ چشمہ رائٹ بنیک کینال منصوبے کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version