کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اسپین کے سفیر جوز انتونیو کے ہمراہ فریئر ہال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپین کے سفیر کو صادقین گیلری اور فریئر ہال سے متعلق تاریخی معلومات سے آگاہ کیا۔
اسپین کے سفیر نے کراچی کی تاریخی عمارات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور فریئر ہال کی چھت سے کراچی کی تاریخی عمارات دیکھیں۔
اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اسپین کے سفیر کو بتایا کہ کراچی تاریخ و تہذیب کے اعتبار سے اہم شہر ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں برٹش دور میں فریئر ہال، کے ایم سی بلڈنگ، میری ویدر ٹاور سمیت تاریخی عمارات تعمیر کی گئیں اسی لیے حکومت نے کراچی کی ان عمارات کو قومی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی میں مسلم، کرسچن، ہندو، پارسی اور سکھوں کی بڑی تعداد آباد ہے اور آبادی کے لحاظ سے یہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔
دوسری جانب اسپین کے سفیر جوز انتونیو نے کہا کہ کراچی کے تاریخی ورثے کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی، پاکستان اور اسپین کے درمیان اچھے تعلقات ہیں جسے مزید بہتر بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News