خیبرپختونخوا میں ڈینگی خدشات، محکمہ صحت نے بچاؤ کے لیے اقدامات تیز کر دیئے

خیبرپختونخوا میں ڈینگی خدشات، محکمہ صحت نے بچاؤ کے لیے اقدامات تیز کر دیئے
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر میں ڈینگی کے سدباب کےلئے اقدامات تیز کردئیے ہیں۔
راولپنڈی میں ڈینگی کیسز سامنے آنے کے بعد سیکریٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا اسلم محمود نے صوبہ کے اضلاع کو ڈینگی کے سدباب کےلئے اقدامات تیز کرنے اور حفاظتی اقدامات بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
سیکریٹری ہیلتھ نے ڈینگی کے لحاظ سے حساس مقامات پر فوگنگ کےلئے تمام اضلاع کو ڈینگی کُش ادویات فراہم کردی ہیں جبکہ حساس مقامات پر طلوع و غروب آفتاب کے اوقات میں فوگ اسپرے کیا جارہا ہے۔
محمود اسلم کے مطابق ڈینگی کے حوالے سے حساس مقامات جیسے گلیوں ،محلوں میں فوگنگ جبکہ گھروں میں اسپرے کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ حکام کے اجلاس ہورہے ہیں، ڈیلی رپورٹ محکمہ صحت کو فراہم کی جارہی ہے جبکہ لاروا تلف کرنے کےلئے بھی خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں،تاہم ٹائرز اور کھڈوں میں جمع پانی کو بھی تلف کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

