اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ملاقات کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے دو طرفہ ملاقات کی، جوکہ گیمبیا کے شہر بنجول میں 15 ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان میں اقتصادی تعاون اور سعودی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

