چینی صدر کی دعوت پر وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

چینی صدر کی دعوت پر وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے صدر شی چن پنگ کی دعوت پر 4 سے 8 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے جاری کردی بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین تین مراحل پر مشتمل ہوگا،جس میں وہ بیجنگ کے ساتھ شینزن اور شی آن بھی جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقات اور وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی جبکہ وہ چین کی نیشنل پیپلز کانگرس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سمیت اہم محکموں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان کے بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کا اہم جز چین کی معروف آئل اینڈ گیس توانائی آئی سی ٹی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی کمپنیز کے سربراہوں سے ملاقاتیں ہوگی، اس کے علاوہ وہ شینزن میں چائنہ پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف چین کے خصوصی اقتصادی زونز کا بھی دورہ کریں گے، دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پاکستان اور چین کی آہنی دوستی کا مظہر ہے۔
وزیراعظم کے دورے میں فریقین اسٹریٹیجک شراکت داری، سی پیک کی اپ گریڈیشن سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ سیکیورٹی اور دفاع کے شعبے میں تعاون، توانائی، خلا، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافتی تعاون کی فروغ پر بھی بات چیت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

