Advertisement

گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور: پنجاب کے گورنر سلیم حیدر خان کی آج ہونے والی حلف برداری کی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر نئے گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی ہے، آئندہ تقریب حلف برداری 7 مئی شام چھ بجے ہوگی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج شام چھ بجے حلف اٹھانا تھا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد خان نے نئے گورنر سے عہدے کا حلف لینا تھا۔

اس سے قبل وفاقی حکو مت نے نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لئے  اقدامات شروع کردیے تھے، سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کامران علی  افضل نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب بنانے کے وفاقی حکومت کے فیصلے سے حکومت پنجاب کو باضابط آگاہ کر دیا تھا۔

سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن نے چیف سیکریٹری کو سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد ہونے کے بارے باقاعدہ خط لکھا تھا۔

بعدازاں سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کامران علی افضل نے چیف پنجاب زاہد اختر زمان کو سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کرغز ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا کرغزستان سے شدید احتجاج
وطن سے دور طلبہ و طالبات کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، حافظ نعیم الرحمن
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
ضلع خوشاب میں ٹرک کو خوفناک حادثہ؛ 14 افراد جاں بحق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version