جے یو آئی کا حکومتی رٹ کو چیلنج، کراچی میں جلسہ سجا لیا

جے یو آئی کا حکومتی رٹ کو چیلنج، کراچی میں جلسہ سجا لیا
کراچی، اجازت نہ ہونے کے باوجود جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) نے نیو ایم اے جناح روڈ پر جلسہ سجا دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کے لیے اسٹیج لگ گیا، جلسہ کی اجازت نہ ہونے پر بھی ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا پلان دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کی جانب سے اجازت نہ دینے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کسی بھی بڑے عوامی اجتماع کی اجازت نہیں۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق جلسہ پیپلز چورنگی نیو ایم جناح روڈ پر شام 5 بجے ہوگا جبکہ جلسہ گاہ کے انتظامات مکمل، اسٹیج سجا دیا گیا۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق جلسے میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

