Advertisement

پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر مٹسو ہیرو واڈا کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ سفارتی تعلقات، میڈیا کے شعبوں میں تعاون، فیک نیوز، حکومت کے معاشی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستی اور تعاون کا دیرینہ رشتہ قائم ہے، جاپان پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے، مشکل وقت میں جاپان کا تعاون پاکستان کے عوام کے لئے ہمیشہ قابل قدر رہا، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی پاکستان کی ترقی میں معاونت کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے جاپان کے سفیر کو حکومت کے معاشی اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت ملکی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات سمیت کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، نجی شعبہ کو کاروبار میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Advertisement

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی آئی، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معاشی ترقی میں مزید بہتری کی پیشنگوئی کر رہے ہیں۔

ملاقات میں فیک نیوز کے تدارک اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے۔

اس حوال سے وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے کہا کہ پوری دنیا کو فیک نیوز کا بڑا چیلنج درپیش ہے، اس چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، حکومت پاکستان کے کاروباری طبقے کی سہولت کے لئے اقدامات پاکستان کو جاپانی سرمایہ کاروں کے لئے زیادہ پرکشش منزل بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version