Advertisement

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری کے اہم امور طے کیے جانے کا امکان

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری کے اہم امور طے کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری کے اہم امور طے کیے جانے کا امکان ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس کی مشترکہ صدارت چیئرمین نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔

حکام وزارت منصوبہ بندی کے مطابق پاکستانی وزارت منصوبہ بندی اور چین کا این ڈی آر سی راہداری کیلئے اسٹریٹجک روڈ میپ اجلاس میں پیش کریں گے، مشترکہ رابطہ کمیٹی سی پیک میں فیصلہ سازی کا ایک اعلیٰ ادارہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ اجلاس میں سی پیک دوسرے مرحلے کے تحت پانچ نئے اقتصادی راہداریوں پر ورکنگ گروپس قائم کیے جائیں گے، ان راہداریوں میں روزگار کی تخلیق کا راہداری، اختراع کی راہداری، گرین انرجی کی راہداری اور جامع علاقائی ترقی شامل ہیں جبکہ اہم منصوبوں کے اعلانات وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ کے دوران کیے جائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سی پیک 2025-30 دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری کے اہم امور طے کیے جائیں گے اور سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے ایک نیا مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر غور کیا جائے گا، سیکیورٹی ورکنگ گروپ دوسرے مرحلے میں سیکیورٹی کی تمام تفصیلات طے کرے گا۔

Advertisement

اس موقع پر پاکستان چینی کمپنیوں اور عملے کو فول پروف سیکیورٹی کی گارنٹی دے گا جبکہ سیکیورٹی ورکنگ گروپ میں چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی چین کے معیارات کے مطابق بنائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے کا سب سے اہم منصوبہ پاکستان میں ریلوے نظام کو جدید بنانے کا ہے، ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کیلئے بھی مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں دونوں ممالک کے کاروباری گروپس مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر غور کریں گے جبکہ کوہالہ پن اور آزاد پتن بجلی گھر، گوادر پاور پلانٹ، کراچی سرکلر ریلوے اور تھاکوٹ رائے کوٹ سڑک کی تعمیر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version