Advertisement

سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہوگا، احسن اقبال

پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت دورہ چین کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر کو مختلف وزارتوں کے حوالے سے دورہ چین کے دوران پیش کیے جانے والے منصوبوں پر تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک فیز 2 کی پیش رفت کو یقینی بنانا دورہ چین کا اہم ایجنڈا ہو گا، سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دورہ چین پر ایم ایل ون ایک اہم ایجنڈا ہو گا، ایم ایل ون ڈیڑھ سو سال پرانا ٹریک ہے اور اگر اب اس پر کام شروع نہ کیا گیا تو خدانخواستہ ہم مزید حادثات کا شکار ہو سکتے ہیں، ایم ایل ون پر ہمارے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لئے ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ چین نے ایک واضح وژن اور روڈمیپ کے ساتھ ترقی کی، ملکی ترقی کے لیے ہمیں بھی ایک وژن کو لے کر چلنا ہو گا۔

Advertisement

احسن اقبال نے مزید کہا کہ علاقائی تعاون، اپنے اور روابط کے حوالے سے پاکستان خطے میں اہم ترین ملک ہے، ہمیں خطے میں اپنی جغرافیائی مرکزیت کو مواقع میں بدلنے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سیکریٹری ریلوے، سیکریٹری این ایچ اے، ایڈیشنل سیکریٹری پاور اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version