‘سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتاہے’

‘سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتاہے’
سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں سمجھتا ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہاکہ بڑی تعداد میں پاکستانی سعودیہ کی ترقی میں کرداراداکررہےہیں، سعودی عرب پاکستان کو معاشی طور پرمضبوط دیکھناچاہتاہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، پاک سعودی پبلک پرائیویٹ شراکت داری کوآگے لے جانا چاہتےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

