وفاقی بجٹ 2024-25 کے لیے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی بجٹ 2024-25 کے لیے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
آئندہ بجٹ کیلئے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف مقرر کئے جانے کی تجویز دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو 3.7 فیصد کا ہدف مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے اس کے علاوہ اس اجلاس میں صنعتی شعبے کی پیداوار، سروسز اور زرعی شعبے کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی جائے گی۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ
آئندہ مالی سال میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1200 ارب روپے مختص کرنے کی تجویززیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام شرکت کریں گے اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

