Advertisement

پنجاب کے کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے، مریم نواز

مریم نواز

مریم نواز کا فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران صوبے میں کھاد کی ضرورت اوردستیابی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ہرکاشتکار کے مفادات کا تحفظ کرینگے،استحصال کسی صورت قبول نہیں ہے جبکہ اجلاس میں کھاد کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لئے سخت اور موثر اقدامات کو یقینی بنانے کا حکم بھی دیا، جبکہ کاشتکاروں کوکھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کےلئے فول پروف طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پلانٹ سے ڈیلر تک کھاد کی فراہمی کی ڈیجٹل سپلائی مانیٹرنگ موثر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی، اس کے علاوہ اجلاس میں پیسٹی سائیڈ اور فرٹیلائزر ایکٹ میں ترامیم کی سفارشات پر غور کیا گیا۔

Advertisement

مریم نواز نے کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لئے اسپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ بھی دیا۔

مریم نواز کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی ڈیمانڈ  اور پیداوار تقریباً 65لاکھ ٹن ہے، جبکہ ملکی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد یوریا کھاد پنجاب میں ربیع اور خریف کی فصل کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Next Article
Exit mobile version