Advertisement

سانحہ 9 مئی: پنجاب اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

سانحہ 9 مئی: پنجاب اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

سانحہ 9 مئی کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے اسلام آباد اور پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ کسی غیر قانونی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے کہا ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سینئر افسران فیلڈ میں خود سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔

گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، شہر میں قانون کے خلاف اور بغیر اجازت احتجاج کرنے یا ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے 9 مئی کو پُرامن احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Advertisement

بیرسٹر گوہر خان نے 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کے احتجاج میں ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version