Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کا یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا خیر مقدم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا خیر مقدم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا خیر مقدم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے  10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان خیر مقدم کرتے ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی، باہمی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز اور محمد نواز شریف نے ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کو سراہتے ہوئے یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی جبکہ زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور غذائی تحفظ کے فروغ  کیلئے اشتراک کار پر بھی اتفاق ہوا۔

ملاقات میں لائیو اسٹاک ڈویلپمنٹ اور ڈیری فارمنگ کے معاونت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگر صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی غور ہوا۔

Advertisement

مریم نواز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد  پر مبنی ہیں، جبکہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تعلقات بھائیوں جیسے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ملاقات کے دوران سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version