Advertisement

ن لیگ کی وفاقی بجٹ تیاری میں سولو فلائٹ، پیپلزپارٹی کے شدید تحفظات

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے وفاقی بجٹ کی تیاری میں سولو فلائٹ، پیپلز پارٹی کے شدید تحفظات سامنے آ گئے۔

حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے مجوزہ وفاقی بجٹ سے مکمل لاعلمی ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ نہیں معلوم وفاقی وزارتوں کے منصوبوں میں کیا نیا اور کیا پرانا ہے، ہمیں نہیں بتایا گیا۔

سینئر رہنما خورشید شاہ سے سوال کیا گیا کہ آنے والے بجٹ کے حوالے سے حکومت کو کیا تجاویز دی ہیں، کیا مطمئن ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ کیسی تجاویز، کیسا بجٹ، حکومت نے نہ کچھ بتایا، نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا ہے، نہیں معلوم ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز، ترقیاتی پروگرام پر کیا کچھ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات میں کس صوبے کو کیا حصہ دیا جا رہا ہے، وفاقی وزارتوں کے منصوبوں میں کیا نیا ہے، کیا پرانا، ہمیں نہیں بتایا گیا، ہمیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ بجٹ حکومت خود بنا رہی یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیا جا رہا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کا سارا بوجھ پیپلز پارٹی نے شیئر کر رکھا ہے، بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کر دیا، کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر پیپلز پارٹی کو دیکھنا ہو گا کہ بجٹ پر کیا فیصلہ لینا ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ حکومت کے ساتھ دینے کے چکر میں خاموشی سے عوام کے ساتھ بجٹ میں ظلم ہوتا دیکھتے رہیں۔

سینئر رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا اپنا عوامی منشور ہے، اس کے لیے وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں، افسوس ہمیں کہنا پڑ رہا ہے، یہ کام ن لیگ کو کہے بغیر کرنا چاہیے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version