Advertisement

عیدالاضحیٰ کی کارکردگی پانچ دن کی ہوتی ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی کارکردگی پانچ دن کی ہوتی ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور منیجنگ ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ امتیاز شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بوہری کمیونٹی نے 16 جون اور آج بھی لوگ قربانی کررہے ہیں، جبکہ  آج بارہ بجے تک 144584 ٹن ویسٹ کلکشن پوائنٹ سے لینڈ فل سائٹ منتقل کیاہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سات اضلاع میں 99 کلکشن پوائنٹس اور تین لینڈ فل سائٹس تھیں  جبکہ ویسٹ میں کام چاکروں نے 83ہزار ٹن ، گونڈ پاس 46 ہزار اور شرافی میں 16 ہزار ٹن آلائشیں اور کچرا ٹھکانے لگایا گیا۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ ضلع ملیر میں 15701 ٹن، کیماڑی میں 17 ہزار، شرقی 25 ہزار، کورنگی 23 اور وسطی میں 30150 ٹن کچرا اور آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں اس کے علاوہ 99 کلکشن پوائنٹس کو یومیہ بنیادوں پر کلیئر کیا گیا  جبکہ یومیہ تمام کلکشن پوائنٹس پر چونے کا چھڑکاؤ اور کلورین سے صاف کیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کلورین سے بیکٹیریا کو صاف کیا گیا اور یہ تاریخ میں پہلی بار کیا گیاہے جبکہ  تمام میونسپل اسٹاف کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا  کہ تمام اسٹاف نے گرمی میں بطور ہیرو کام کیا۔

Advertisement

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ اگلے اجلاس سے قبل تمام اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کے ایم سی بلائیں گے  اس کے علاوہ سولڈ ویسٹ کے اہلکاروں کو بھی مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پچس کے پچس ٹاؤن چیئرمین بھی گراونڈ پر موجود تھے ،ان تمام ٹاؤن چیئرمین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جبکہ ایک بہت اچھی روایت کراچی میں قائم ہوئی ہے۔

 میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ دیگر جگہوں کی طرح اس پورے شہر کی کاروائی کو کوئی وزیر اعظم یا وزیر اعلی نہیں دیکھ رہا تھا  بلکہ پورے شہر کو بلدیاتی نمائندوں نے کام کرکے صاف کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگلے سال ہم چاہیں گے کہ جو کمی تھی وہ نہ ہو، جبکہ عید کا ایک چیلنج ہم نے کرلیا ہے۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ بڑے عرصے کے بعد نالوں کی صفائی کا کام خود کررہے ہیں، جبکہ ابھی اس وقت مخلتف مقامات کے چوکنگ پوائنٹس کو  بلدیہ کلیئر کررہی ہے اس کے علاوہ اس سال ٹینڈر کے ایم سی دو سے تین روز میں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version