Advertisement

وزیراعظم کی قطر کے امیر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

  • فہد
  • شيئر

وزیراعظم کی قطر کے امیر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

وزیراعظم کی قطر کے امیر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کا عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے دوران وزیراعظم نے حکومت اور عوام کی جانب سے امیر، حکومت قطر اور عوام کو تہہ دل سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

 اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قربانی، ہمدردی اور اتحاد کی علامت عید الاضحیٰ کے تہوار کی اہمیت پر بات چیت کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے بہادر اور مظلوم عوام کی حالت زار پر بھی تبادلہء خیال کیا۔

دونوں رہنمائوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا فلسطین کے حوالے سے امن کی بحالی کی کوششوں کو بڑھائے اور خطے میں تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران  وزیراعظم اور امیر قطر نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔

Advertisement

دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات  مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، جبکہ دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے  تجارت، سرمایہ کاری اور محنت کے شعبوں میں پاکستان کے لئے قطر کی حمایت اور تعاون کو سراہا، اس کے علاہ دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت قبول کرنے پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے دورہء پاکستان کی تاریخیں جلد طے کرلی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version