وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر روانہ
اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
تین حصوں کے دورے کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف بیجنگ کے علاوہ ژیان اور شینزین کے شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔
شہباز شریف بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم لی کیانگ سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی اور اہم سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کے دورے کا ایک اہم پہلو تیل و گیس، توانائی، آئی سی ٹی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں کام کرنے والی سرکردہ چینی کمپنیوں کے کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کرنا ہے۔
اس کے علاوہ شینزن میں وزیراعظم چین پاکستان بزنس فورم سے دونوں ممالک کے سرکردہ تاجروں، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب بھی کریں گے اور چین میں اقتصادی اور زرعی زونز کا بھی دورہ کریں گے۔
دونوں فریقین چین پاکستان اقتصادی راہداری کو مزید اپ گریڈ کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت کریں گے، یہ بات چیت سلامتی اور دفاع، توانائی، خلائی، سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

