Advertisement

این آراو کے علاوہ کسی بھی مسئلے پر بیٹھنے کو تیار ہیں، فیصل کریم کنڈی

این آراو کے علاوہ کسی بھی مسئلے پر بیٹھنے کو تیار ہیں، فیصل کریم کنڈی

لاہور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ این آراو کے علاوہ کسی بھی مسئلے پر بیٹھنے کو تیار ہیں۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت مشکلات سے گزر رہا ہے، حکومت اور سیاسی لوگوں کا اس کو سنھبالنے میں اہم کردار ہے، ہم تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں ملک کو بحرانوں سے نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے صوبے میں پنجاب سے زیادہ مشکلات ہے، کے پی کے دو طرح کا ہے ایک سوشل میڈیا پر ایک ویسے ہے، سب ادروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی آئیں اور مذاکرات کریں، این آراو کے علاوہ کسی بھی مسئلے پر بیٹھنے کو تیار ہیں، سیاسی جماعتوں کومل بیٹھ کر مسائل حل کرنے چاہیے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا، مستقبل قریب میں پی پی حکومت کا حصہ بنتے نظر نہیں آرہی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تحفہ بانی پی ٹی آئی نے دیا تھا، نشستیں ہارنے پر انہیں چیف الیکشن کمشنر برا لگنے لگا، بتائیں چیف الیکشن کمشنر کس نے لگایا تھا؟

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف زرداری نے صدر منتخب ہونے پر بلوچستان سے معافی مانگی، انہوں نے وفاق کی بنیاد پر بلوچستان سے معافی مانگی۔

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ 9 مئی والے حکومتوں میں آئیں گے تو یہ سوالیہ نشان ہوگا، عدالتیں 9 مئی میں ملوث لوگوں کو سزا دیں، 9 مئی والوں کو سزا دیں تاکہ آئندہ کوئی ایسا کرنے کا نہ سوچے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version