Advertisement

ذی الحج کا چاند آج نظر آنے کا امکان

ذی الحج کا چاند آج نظر آنے کا امکان

ذی الحج کا چاند آج نظر آنے کا امکان

ماہر فلکیات جاوید اقبال کے مطابق ذی الحج کا چاند آج نظر آنے کا  قوی امکان ہے۔  

 ماہر فلکیات نے چاند نظر آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز شام 5 بج کر 40 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ آج سورج غروب ہوتے وقت چاند افق سے  12.5  ڈگری اونچا ہوگا۔

جاوید اقبال کے مطابق آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی چوڑائی بہت زیادہ ہوگی جبکہ آج چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحی 17 جون کو ہوگی۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ 29  ذی القعد کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، جبکہ آج  غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کی توقع ہے۔

جاوید اقبال کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی اس کے علاوہ غروب آفتاب کے تقریباً 15 منٹ بعد چاند واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔

Advertisement

ماہر فلکیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 40 سے 50 منٹ ہوگا، جبکہ غروب قمر 8 بج کر 31 منٹ پر متوقع ہے۔

ماہر فلکیات جاوید اقبال کے مطابق چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version