صدرمملکت آج گوادر کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

صدرمملکت آج گوادر کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
صدر مملکت آصف علی زرادری آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اس دورے کے دوران امن وامان اورترقیاتی منصوبوں کےاجلاسوں کی صدارت کریں گے، جبکہ اس دوران صدرپاکستان کو امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل صدرمملکت کا استقبال کریں گے، جبکہ وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزراء سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صدرپاکستان کی پیپلز پارٹی اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

