Advertisement

شدید گرمی کی لہر، ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھنے لگا

 ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال بھی مزید بڑھنے لگا ہے، ملک میں آج بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 885 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 615 میگاواٹ ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار 890 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار380 میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے 990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سولر پاور پلانٹس سے 198، بگاس سے 142 اورسنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 125 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version