Advertisement

پاکستان کو افغانستان کیلئے برآمدات بڑھانے میں بڑی کامیابی مل گئی

پاکستان کو افغانستان کیلئے برآمدات بڑھانے میں بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد: موجودہ حکومت کوافغانستان کے لیے برآمدات بڑھانے میں اہم کامیابی مل گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مئی میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے برآمدات میں 67 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال کے 11 ماہ جولائی تا مئی افغانستان کے لیے برآمدات 9.1 فیصد بڑھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مئی میں افغانستان کے لیے برآمدات کا حجم 11 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ مئی 2023 میں افغانستان کے لیے برآمدات 7 کروڑ 13 لاکھ ڈالرز تھیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ جولائی 2023 تا مئی 2024 افغانستان کے لیے برآمدات 98 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے برآمدات 90 کروڑ 69 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں افغانستان سے درآمدات 38 فیصد کم ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق جولائی 2023 تامئی 2024 افغانستان سےامپورٹس کا حجم 51 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان سے درآمدات 83 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز تھیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version