Advertisement

بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوجائے گا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوجائے گا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوجائے گا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوجائے گا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی بجٹ پر اپنا ردعمل  پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ امیر سے امیر تر اور غریب سے غریب تر کے سوا کچھ نہیں ہے، جبکہ  قومی ادارے اونے پونے داموں بیچنا بجٹ کی زینت بنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پہلے ہی سے عوام کے دسترس سے باہر ہے، بجٹ میں لیوی مزید بڑھائی گئی ہے، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے براہ راست مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ بلاوجہ بھٹو  وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، جبکہ بلاوجہ بھٹو کے بائیکاٹ کا ٹوپی ڈرامہ عوام خوب سمجھتی ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ بلاوجہ بھٹو ڈرامے بند کرکے وضاحت کریں کہ وہ حکومت کے ساتھ ہے یا نہیں؟ پیپلز پارٹی روٹھ کر غریب دشمن بجٹ سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بدترین بجٹ کے ذمہ داران دونوں پارٹیاں ہیں، جبکہ بلاوجہ بھٹو عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کریں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید یہ بھی کہا کہ اس غریب اور عوام دشمن بجٹ کا حساب دونوں پارٹیوں کو دینا ہوگا، پہلے بجٹ میں دونوں پارٹیوں کی یہ حال ہے  آگے آگے دیکھ ہوتا ہے کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version