Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے کا انکشاف

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اضافی اخراجات کم کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا

یوٹیلیٹی اسٹورزمیں اشیاء عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، دالیں اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگے ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا عام مارکیٹ سے 958روپے 1 پیسے مہنگا فروخت ہورہا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے فی کلو 11 روپے 62 پیسے مہنگی فورخت ہورہی ہے اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹوٹا باسمتی چاول عام مارکیٹ سے فی کلو 19 روپے 86 پیسے مہنگے فروخت ہونے لگا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال مسور فی کلو عام مارکیٹ سے 11 روپے 1 پیسے مہنگی فروخت ہورہی ہے اس کے علاوہ سیلا چاول عام مارکیٹ سے فی کلو 44 روپے 64 پیسے جبکہ سپر باسمتی چاول بھی عام مارکیٹ سے 23 روپے 5 پیسے مہنگے دستیاب ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version