Advertisement

وزیراعلیٰ مریم نواز کا درختوں کی حفاظت کے لیے ایک بڑا اقدام

بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں جبر کی نئی مثال قائم کی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے درختوں کی حفاظت کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع خوشاب میں دفعہ 144 کا فوری نفاذ کردیا ہے۔

حکومت پنجاب نے خوشاب میں ”پھلائی“ اور ”کاہو“ کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی ہے جبکہ نوٹیفکیشن کی کاپی بول نیوز نے حاصل کرلی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمباکو کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث پھلائی اور کاہو کے درختوں کو تیزی سے کاٹا جارہا تھا جبکہ درختوں کی کٹائی سے وادی سون کے ماحولیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے خطرات بڑھا رہی ہے۔

پابندی کا اطلاق ضلع خوشاب میں پھلائی اور کاہو کے درختوں کی کٹائی اورضلع سے باہر نقل و حمل پرہوگا، جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 15 روز کیلئے ہوگا۔

حکومت پنجاب نے قدرتی ماحول، مقامی آبادی اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ خوشاب میں دفعہ 144 کا نفاذ منگل 9 جولائی تک کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version