جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد

جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد
خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
وزیرموسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات خیبرپختونخوا فضل حکیم خان نے پورے صوبے میں جنگلات کے کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
مراسلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق عوام کی جانب سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے حوالے سے کیا گیا ہے جبکہ منظور اسکیموں کی نگرانی کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دینے تک پابندی برقرار رہے گی۔
صوبے میں جاری پرائیویٹ ووڈ لاٹس رولز 2017 کے تحت جاری اسکیموں کے تحت جنگلات کی کٹائی پر پابندی لگائی گئی ہے جبکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور سوشل میڈیا اور سول سوسائٹیز کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے۔
مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل طور پر پابندی ہوگی اس کے علاوہ تمام کٹائی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور تمام عمل میں درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹیاں ترتیب دے دی گئی ہیں۔
اس طرح شفاف طریقے سے منظور شدہ ورکنگ پلانز اور دیگر اسکیموں کی کٹائی کی نگرانی اور بے ضابطگیوں کو روکا جاسکے، جبکہ عوام کو سائنسی انداز میں جنگلات کی کٹائی کے مقاصد سے متعلق بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
مراسلہ کے مطابق محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام اوراہلکاروں کو ہدایت جاری کر دی گئیں ہے، اس کے علاوہ افسران اس کام کی شفاف طریقے سے خود نگرانی کریں اور اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

