وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے کام کررہی ہے، شزہ فاطمہ

ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کا تحفظ انتہائی اہم ہے، شزہ فاطمہ
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے کام کررہی ہے۔
وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے آئی ٹی و ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت آئی سی ٹی کے فروغ کے لئے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سویڈن کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہیں، انفارمیشن و کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کے لئے کام کر رہی ہے، ڈیجیٹل پاکستان پالیسی ڈیجیٹل منتقلی کو اگلی سطح پر لے جانے کے لئے راہ ہموار کر رہی ہے۔
وزیرمملکت آئی ٹی نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کی توجہ آئی سی ٹی انڈسٹری کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہے، اسکلز بلڈنگ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ، ریسرچ، انوویشن، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو سستی و معیاری آئی سی ٹی سروسز کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے، ایس آئی ایف سی آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے سہولت کاری فراہم کر رہی ہے۔
شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ سویڈش ٹیک کمپنیوں کو پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ راؤنڈ ٹیبل میں سویڈن کے سفیر ہنرک پیرسن اور سویڈش ٹیک کمپنیوں نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News