کراچی میں رواں برس کتنی بارشیں ہوں گی؟

کراچی میں رواں برس مون سون بارشیں کتنی ہوں گی اس حوالے سے پی ڈی ایم اے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رواں سال مون سون بارشوں کے حوالے سے پی ایڈوائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری میں بتایا کہ کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے 30 سے 50 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، جبکہ جولائی کے دوسرے ہفتے کراچی میں 35 سے 75 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق جولائی کے تیسرے ہفتے کراچی میں 25 سے 35 ملی میٹر بارش کا امکان ہے جبکہ جولائی کے چوتھے ہفتے کراچی میں 45 سے 75 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

