Advertisement

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج چینی صدر کے آبائی شہر میں مصروف دن گزاریں گے

  • فہد
  • شيئر

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج چینی صدر کے آبائی شہر میں مصروف دن گزاریں گے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج چینی صدر کے آبائی شہر میں مصروف دن گزاریں گے

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج چینی صدرعزت مآب شی جن پنگ کے آبائی شہر شی آن میں مصروف دن گزاریں گے۔

وزیرِاعظم یانگلنگ ایگری کلچرل ٹیکنالوجی ڈیمانسٹریشن بیس کا دورہ کریں گے جہاں وزیرِاعظم اور پاکستانی وفد کو ایس سی او ماڈرن ایگریکلچرل سینٹر کا دورہ کروایا جائے گا۔

 وزیرِاعظم اور پاکستانی وفد کو یانگلنگ میں جدید زراعت پر بریفنگ اور عملی مظاہرے کے ساتھ ساتھ زراعت کی جدید فیکٹری کا دورہ بھی کروایا جائے گا۔

اس کے علاوہ  وزیرِاعظم سے شانشی صوبے کے پارٹی سربراہ (سیکریٹری) جاؤ ایدا کی ملاقات ہوگی.

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثے ٹیراکوٹا وارئیر میوزیم کا دورہ کریں گے جہاں انہیں تاریخی ورثہ جات کے تحفظ و بحالی اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

Advertisement

 واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف ان دنوں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ کی دعوت پراپنے وفد کے ہمراہ  5 روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version