Advertisement

عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے نام خط ٹویٹ کر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل میرا استعفیٰ قبول کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ 22 جون کو بانی پی ٹی آئی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیج دیا تھا، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز صاحب نے بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران میرا پیغام پہنچایا۔

عمر ایوب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی فیملی کے تمام ممبران، پارلیمنٹرینز اور تنظم آفس ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے لیے انتھک محنت اور بہادری سے کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور اپوزیشن لیڈر پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے انصاف نہیں کر پا رہا، کسی اور شخص کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل نامزد کیا جائے، بطور سیکرٹری جنرل اقر چئیرمین سینٹرل فنانس بورڈ عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔

واضح رہے کہ آج عدت کیس کے فیصلے کے بعد عمر ایوب خان کو کارکنان کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، کارکنان کی جانب سے عمر ایوب کو مسلسل احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، کارکنان نے مرکزی لیڈر شپ پر دفاعی پالیسی اپنانے کے نتیجے میں شدید تنقید کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version